ایشوریا اور ابھیشک نیویارک میں موجود’ اداکارہ نے نئے سال کا پیغام جاری کیا

نیویارک (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اپنے شوہر ابھیشیک بچن کے ہمراہ ان دنوں نیویارک سٹی میں ہیں، جہاں سے انھوں نے نئے سال کا دل کو چھولینے والا پیغام بھجوایا۔ واضح رہے کہ ایشوریا اور ابھیشیک اپنی بیٹی کے ساتھ نیا سال گھر سے دور منانے کے لیے نیویارک پہنچے۔ اس موقع کی ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔انکے مداح دونوں کو نیویارک میں گھومتے دیکھ کر کافی خوش ہوئے۔ ابتدا میں ان کی نیویارک میں موجودگی خفیہ رکھی گئی، تاہم مداحوں کی پوسٹس سے اندازہ ہوا کہ دونوں نیا سال نیویارک میں گزار رہے تھے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں ایشوریہ اور ابھشیک خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ دونوں نے مداحوں سے ملاقات بھی کی اور چند کے ساتھ سیلفیز بنوائیں۔یاد رہے کہ ابھشیک بچن اس وقت کام سے مختصر وقفے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں