تاجر رہنما حاجی شیخ انور کے بھائی حاجی مقبول انتقال کر گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شہر کی معروف سماجی شخصیت ، تاجر رہنما حاجی شیخ محمد انور کے بڑے بھائی حاجی مقبول احمد شیخ رضائے الہی سے انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز چوہڑ ماجرہ والے قبرستان کی جنازگاہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات ، سابق چیئرمین اور کونسلرزاور تاجروں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ، مرحوم حاجی مقبول احمد انتہائی مخلص ، نیک سیرت اور خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والی ملنسار شخصیت کے مالک تھے ، شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات اور تاجروں نے حاجی شیخ محمد انور سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے ان کے بڑے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم حاجی مقبول احمد کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں