پیپلز پارٹی مزدوروں ،کسانوں اور عوام کی جماعت ہے،شفقت رانا

جڑانوالہ (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو فورس کے زیر اہتمام سابق وزیر اعظم پاکستان و بانی پاکستان پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 98ویںسالگرہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق ٹکٹ ہولڈر شفقت رانا،ملک خالد،راںا سیلم ٹیپو،محمد خالد سمیت دیگر جیالوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا شرکا نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین دیا اور ہزاروں قیدیوں کو رہائی دلوائی تھی شہید ذوالفقار علی بھٹو ایٹمی پروگرام کے بانی ہے اور آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ویژن کو گھر گھر پہنچائیں گے شرکا نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مزدوروں کسانوں اور عوام کی جماعت ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے آئندہ آنیوالی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہو گئی پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر جمہوریت کو پروان چڑھایا ہے ملک کے آئین و قانون کی بالادستی کیلئے پیپلز پارٹی نے گراں قدر قربانیاں دیں ہے وہ کبھی رائیگاں نہیں جائے گی تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں