ریکارڈ ڈیجیٹائزیشن کی بدولت سروس ڈیلیوری بہتر ہوئی،ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف ڈی اے ون ونڈو کائونٹر سے سال2025کے دوران 2449درخواست گزاروں کو محکمانہ ریلیف فراہم کیا گیا جبکہ 16 درخواستیں مختلف شعبوں میں زیر کارروائی ہیں۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی زیر صدار ت منعقدہ اجلاس کے دوران بتائی گئی جس میں ون ونڈو کائونٹر کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ ، ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسما محسن، ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج، سہیل مقصود پنوں، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبد اللہ نور و دیگر افسران موجود تھے۔ اس موقع پر بتایاگیا کہ گزشتہ سال کے دوران اسٹیٹ مینجمنٹ ون سے متعلقہ 1332درخواستوں پر محکمانہ کارروائی مکمل کی گئی جبکہ شعبہ ٹائون پلاننگ ون کے امور کے بارے میں 806درخواستوں کو نمٹایا گیا اسی طرح ون ونڈو کائونٹر ٹائون پلاننگ ٹو سے متعلقہ 235درخواست گزارروں کو ریلیف فراہم کیاگیا۔ اسی عرصہ کے دوران شعبہ کچی آبادی میں موصول ہونے والی 76درخواستوں پر محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل حل کئے گئے۔ جن امور کے بارے میں درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کیا گیا ان میں پراپرٹی کی منتقلی، عدالتی ڈگریوں کی تعمیل، وراثتی انتقالات، رہائشی و کمرشل بلڈنگز کے نقشہ جات کی منظوری، اونرشپ کلیئرنس سرٹیفکیٹس، ٹی پی رپورٹس، بلڈنگ کے تکمیلی سرٹیفکیٹس و دیگر این او سی کے اجرا سے سمیت جائیدادوں کی کمرشلائزیشن کی منظوری شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے شعبہ جاتی کارکردگی پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کی بدولت سروس ڈیلیوری میں کافی بہتری آئی ہے اور اونر شپ کلیئرنس سرٹیفکیٹ، ٹی پی رپورٹ، قبضہ سلپ و مدت تعمیر کا رئیل ٹائم میں اجرا کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ جدید اقدامات کے تحت آئندہ مختلف سروسز درخواست گزاروں کے گھروں تک آن لائن فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ون ونڈو کائونٹر کی سروسز کے معیار میں مزید اضافہ کرنے کی کوشش کریں اور موصول ہونے والی درخواستوں کو ٹائم لائن کے مطابق نمٹانے کے لئے سٹاف کی کارکردگی کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔ اجلاس کے دوران ڈائریکٹر آئی ٹی کی یاسر اعجاز چٹھہ نے محکمانہ سروسز کی فراہمی میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کے اقدامات اور ون ونڈو کائونٹر کی کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں