فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ڈویژنل انتظامیہ شہری خوبصورتی ومیونسپل سروسز کی فراہمی کے مشن پر تیزرفتاری سے گامزن ہے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے کینال روڈ پر نہر کنارے بیوٹیفیکیشن کے جاری کاموں کا معائنہ کیا۔سی او میونسپل کارپوریشن ملک مرتضی نے جاری کاموں کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔سی ای او ایف ڈبلیو ایم سی روف احمداورڈی جی ہارٹیکلچر ایجنسی دلاور خان بھی ہمراہ تھے۔کمشنر نے نہر کنارے ایک کلومیٹر ایریا پر دیدہ زیب اور اچھوتی ڈیزائننگ کی ٹف ٹائل لگانے کے کام میں مزید تیزی لانے جبکہ درختوں کی کانٹ چھانٹ اور مصنوعی لائٹنگ کا کام بھی فوری شروع کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ کینال روڈپر سفر کرنے والوں کو آئندہ چند روز میں معیاری تبدیلی نظر آئے گی۔




