میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے خصوصی رعایت کااعلان

لاہور (بیوروچیف) لاہورسمیت پنجاب بھرکے9تعلیمی بورڈزکااحسن فیصلہ، آئی بی سی سی نے میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے خصوصی رعایت کااعلان کردیا۔تمام تعلیمی بورڈزایک فیس میں رزلٹ کارڈاور سندکی تصدیق کریں گے، آئی بی سی سی نے تمام تعلیمی بورڈ کو آگاہ کردیا۔ایک فیس میں دونوں رزلٹ کارڈ اور سند دونوں کی تصدیق ہوگی، پرانے نظام کے تحت سندہولڈرزکورزلٹ کارڈاورسندکی تصدیق کیلئے الگ فیس دینی پڑتی تھی۔پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز سمیت ملک بھر کے تمام بورڈز پر فیصلے کا اطلاق ہوگا، فیصلے سے سالانہ لاکھوں امیدوارواں مستفید ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں