فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد کے الائیڈہسپتال میں زیر علاج مریضہ میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق مشتبہ مریضہ کو چند روز قبل الائیڈہسپتال لایا گیا تھا، منکی پاکس کی مریضہ منڈی بہائوالدین کی رہائشی ہے’ فیصل آباد میں دو ماہ کے دوران چار خواتین سمیت 5مریضوں میں منکی پاکس کی تصدیق ہوچکی ہے۔




