آسٹریلوی پلیئر ٹریوس ہیڈ کی ٹیسٹ کرکٹ میں 12 ویں سنچری

کینبرا (سپورٹس نیوز) انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی ٹریوس ہیڈ نے شاندار سنچری سکور کرکے تاریخ رقم کر دی۔ سڈنی کرکٹ گرانڈ میں انہوں نے 105 گیندوں پر سنچری سکور کی، وہ 163 رنز بنا کر آٹ ہوئے، اس اننگز میں انہوں نے ایک چھکا اور 24 چوکے بھی لگائے۔ انہوں نے شاندار سنچری سکور کرکے اپنا نام آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈز کی فہرست میں شامل کروا لیا۔یہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی بارہویں سنچری تھی۔ اس کے علاوہ اس سیریز میں یہ ان کی تیسری سنچری تھی۔ یہ سڈنی کرکٹ گرانڈ میں ان کی پہلی سنچری تھی، اس اننگز کے بعد انہوں نے منفرد اعزاز حاصل کر لیا ہے، وہ آسٹریلیا کے 7 مختلف میدانوں میں ٹیسٹ سنچریاں سکور کرنے والے دنیا کے پانچویں کرکٹر بن گئے ہیں۔ ان سے قبل اس فہرست میں سٹیو وا، جسٹن لینگر، میتھیو ہیڈن اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں