بنگلہ دیش نے انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیلی کاسٹ پر پابندی لگا دی

ڈھاکہ (سپورٹس نیوز) بنگلادیشی حکومت نے پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بھارتی لیگ پر پابندی غیرمعینہ مدت کے لیے لگائی گئی ہے۔واضح رہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ بی سی بی اعلامیے کے مطابق بورڈ کے ڈائریکٹرز کی ہنگامی میٹنگ میں بنگلادیشی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق میٹنگ میں بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کی ڈیولپمنٹ سے متعلق جائزہ لیا گیا۔یاد رہے کہ مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل میں شامل کرنے پر کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان شدید تنقید کی زد میں تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں