عامر خان اپنی نقالی پر سنیل گروور کے گرویدہ ہو گئے

ممبئی (شوبز نیوز) دی گریٹ انڈین کپل شو میں بالی ووڈ اداکار عامر خان، سنیل گروور کی کامیڈی دیکھ کر ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔بھارتی اداکار اور کامیڈین سنیل گروور، امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کی نقالی کرنے کے لیے مشہور ہیں لیکن اب انہوں نے عامر خان کی نقل اتار کر اداکار کو بھی حیران کردیا۔عامر خان نے کہا کہ میں اسے ممکری بھی نہیں کہوں گا یہ اتنا مستند تھا کہ مجھے ایسا لگا جیسے میں خود کو دیکھ رہا ہوں، میں نے چھوٹا سا کلپ دیکھا اور اب پورا ایپسوڈ دیکھنے جارہا ہوں۔اداکار نے کہا کہ سنیل گروور کی ممکری اتنی شاندار تھی کہ میں اتنا ہنس رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں