چینی پر5روپے شوگر سیس نافذ،قیمت بڑھنے کا خدشہ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے 40 کلو چینی پر5روپے شوگر سیس نافذ کر دیا ہے، جس سے صوبے میں چینی کی قیمت بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا یہ اقدام پنجاب فنانس ایکٹ 1964 کے تحت کیا گیا ہے، جس کے تحت 5 روپے کا سیس ڈھائی روپے شوگر ملز اور ڈھائی روپے کسان ادا کریں گے۔حکام نے شوگر سیس کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ شوگر سیس سے حاصل ہونے والی رقم متعلقہ شوگر ملز سے منسلک سڑکوں کی تعمیر اور بحالی کے لیے خرچ کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں