صحافی ساجد علی کے کزن نور محمد انتقال کر گئے

فیصل آباد (پ ر) نکاحآسان موومنٹ کے مرکزی چیئرمین و کالم نگار سینئر صحافی ساجد علی کے تایا زاد بھائی نور محمد طویل علامت کے بعد وفات پا گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کچھ عرصہ سے شوگر اور بلڈ پریشر کے عارضہ میں مبتلا تھے ان کی عمر 56سال تھی انہوں نے بیوہ دو بیٹے اور بیٹیاں چھوڑی مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان کلری میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں بڑی تعداد نے شرکت کی مرحوم نیک سیرت ملنسار خوش اخلاق اور دین سے محبت کرنے والے مخلص انسان تھے نور محمد کے انتقال پر سیاسی سماجی مذہبی اور صحافتی حلقوں نے ساجد علی سے اظہار تعزیت کیا ہے اور ان کے لیے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے ساجد علی کا موبائل نمبر 03087048943 ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں