گڑھ پولیس نے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن ، پولیس تھانہ گڑھ نے منشیات فروش رنگے ہاتھو ں دھر لیا جس سے ایک کلو 460گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق .تھانہ گڑھ کا منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری.کنجوانی اسٹیشن کے قریب پولیس نے مشکوک شخص کو روک لیا جس سے ایک کلو 460گرام چرس برآمد کر کے بجرم منشیات ایکٹ 9Cکے تحت مقدمہ درج کر دیا ملزم کی شناخت اللہ رکھا ولد بشیر قوم مسلم شیخ سکنہ 541 گ ب کے نام سے ہوئی ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر کے مزید کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں