فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل انتظا میہ نے انڈسٹری کو شہر سے باہر منتقل کرنے، پولٹری ویسٹ کو ٹھکانے یا بروئے کار لانے اور 150 انڈسٹریز میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کرانے کے حوالے سے اہم سکیمیں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدا ر ت ڈویژنل انوائرمنٹل اپروول کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ فضائی،شور اور پانی کی آلودگی کا موجب بننے والی انڈسٹریز کو شہر سے باہر منتقل کرایا جائے گا۔علاوہ ازیں بیماریوں کا باعث بننے والی پولٹری ویسٹ کو مناسب انداز میں ٹھکانے لگانے یا بروئے کارلانے کے لئے میکنزم وضع کیا جارہا ہے۔اسی طرح ویسٹ واٹر راہ راست ڈرینز میں چھوڑنے والی انڈسٹریز کو آسان قرضہ سکیم کے تحت ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کرانے کے لئے پراجیکٹس آئندہ مالی سال میں بجٹ میں شامل کرانے کے لئے اقدامات تیز کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ تین اقدامات سے انڈسٹریل شہر کے مسائل نہ صرف حل ہونگے بلکہ شہریوں کو مختلف بیماریوں سے بچا بھی ممکن ہوگا۔اجلاس کے دوران زمینی حقائق کے مطابق پولٹری فارمز کے قیام کے6 کیسز پر عملدرآمد کی منظوری بھی دی گئی۔




