”ڈیلی بزنس رپورٹ ”کی خبر پر ایکشن،پتنگ بازی کے خونی کھیل میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن

جڑانوالہ(نامہ نگار) ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن، پتنگ بازی کے خونی کھیل میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈائون شروع کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق ڈیلی بزنس رپورٹ میں خبر شائع ہوئی کی جڑانوالہ میں پتنگ بازی کے خونی کھیل میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے اور گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر چھوٹے بچے سارا دن بوکاٹا کے نعرے لگاتے دکھائی دیتے ہیں پتنگ بازی کا خونی کھیل کسی بھی وقت انسانی جان کے ضیائع کا سبب بن سکتا ہے ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے پتنگ بازی کے خونی کھیل میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی کے خونی کھیل سے روکیں اور انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنیوالے دکانداروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے پتنگ بازی کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی اگر دکانداروں نے پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنا بند نہ کیا تو انکے خلاف مقدمات کا اندراج کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں