ڈیجیٹل میڈیا وجرنلسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل،صدر،سیکرٹری سمیت تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈیجیٹل میڈیا اینڈ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ صدر میاں صغیر سانول، سیکرٹری عدیل مان سمیت تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہوگئے، چیئرمین الیکشن کمیشن محمد نعیم شاکر نے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا اینڈ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوگیا جس کے مطابق میاں صغیر سانول صدر، سینئرنائب صدرثوبیہ مظہر، نائب صدر کی دو نشستوں پر بلال احمد اور رانا فائز، سیکرٹری کی نشست پر عدیل مان، جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر محمد رضوان عاجز اورمیاں محمد زین جنجوعہ،، فنانس سیکرٹری محمد زین جٹ، انفارمیشن سیکرٹری محمد حماد چیمہ، لیگل ایڈوائزر میاں عمیر ایڈووکیٹ، آفس سیکرٹری محمدفردان سعید منتخب ہوگئے جبکہ مجلس عاملہ کی 16 نشستوں پر علی مان، محمد عمران بٹ، شیراز حسن،رانا عقیل حیدر، سجاد مصطفائی، سید انضمام ایڈووکیٹ، طاہر شکیل انور، محمد رحیم خان، محمد زین ملک، شیخ فرحان، منیبہ منیر، اریبہ ستار، محمد انوار نواب، آصف جمیل، عاطف شاجہاں،میاں رضوان مختارکامیاب قرار پائے، حتمی نتائج کا اعلان فیصل آباد پریس کلب میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا جائے گا۔تقریب کے دوران سینئر صحافی غلام دستگیر، ظفران سرور ودیگر نے خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر سٹی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن میاں ضیا الرحمن نے ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن کے منتخب ہونے والے عہدیداران کو مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں