ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

دبئی (سپورٹس نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7فروری سے بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا جس میں مچل سینٹنر نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے۔فاسٹ بولر جیکب ڈفی کو پہلی مرتبہ ورلڈکپ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ کائل جیمیسن فاسٹ بولنگ ریزرو کے طور پر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں کپتان مچل سینٹنر، فن ایلن، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کانوے، جیکب ڈفی، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ڈیرل مچل اور ایڈم ملن شامل ہیں۔جیمز نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، ٹم سیفرٹ اور ایش سوڈھی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7فروری سے بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا جس میں مچل سینٹنر نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے۔فاسٹ بولر جیکب ڈفی کو پہلی مرتبہ ورلڈکپ کا حصہ بنایا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں