میلبورن (سپورٹس نیوز) سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں رواں برس ریکارڈ انعامی رقم دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت مجموعی طور پر 5کروڑ 50 لاکھ پائونڈ (111.5 ملین آسٹریلین ڈالر)انعامات کی صورت میں تقسیم کیے جائیں گے۔ بی بی سی کے مطابق یہ رقم گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے۔




