ملیشائی شہزادے سے کم عمری میں شادی کرائی گئی

کوالالمپور(شوبز نیوز) انڈونیشیائی نژاد امریکی ماڈل منوہارا اوڈیلیا نے برسوں بعد اپنی متنازع شادی سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ 2008 میں ملائیشیا کے شہزادے تنگکو محمد فخری پیٹرا کے ساتھ ہونے والی شادی نہ تو قانونی تھی اور نہ ہی ان کی مرضی سے ہوئی۔منوہارا اوڈیلیا کے مطابق یہ ایک زبردستی کی شادی تھی، جو اس وقت کی گئی جب وہ صرف 16 سال کی نابالغ تھیں۔اب 33 سالہ منوہارا نے انسٹاگرام پر جاری ایک تفصیلی بیان میں میڈیا سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں شہزادے کی سابقہ اہلیہ قرار دینا بند کیا جائے، کیونکہ یہ اصطلاح اپنی رضا مندی سے بندھے قانونی ازدواجی رشتے کا تاثر دیتی ہیجب کہ حقیقت کچھ اور ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کم عمری کی وجہ سے وہ قانونی اور ذہنی طور پر ہامی بھرنے کی اہل نہیں تھیں اور انہیں سخت نگرانی، تنہائی اور دبا میں رکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں