والدہ کہتی ہیں میں کرینہ کپور جیسی لگتی ہوں’ کرسٹل سوزا

ممبئی (شوبز نیوز) لیاری پر فلمائی گئی پروپیگنڈا فلم دھرندر کی اداکارہ کرسٹل ڈی سوزا نے بالی وڈ کی معروف اسٹار کرینہ کپور سے موازنے پر ردعمل دے دیا۔انڈین میڈیا کے مطابق کرسٹل ڈی سوزا نے حال ہی میں فلم دھرندر کے گانے شرارت پر ڈانس پرفارمنس سے مداحوں کو متاثر کیا۔ انہوں نے اپنے اور کرینہ کپور کے درمیان کیے جانے والے موازنے پر اپنی رائے دی۔حالیہ انٹرویو میں کرسٹل ڈی سوزا نے بتایا کہ میری نظروں سے ایسی ویڈیوز گزری ہیں جن میں میرا موازنہ کرینہ کپور سے کیا گیا ہے۔حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ میں نے گانے دل میرا مفت کا میں کرینہ کپور کو کافی پسند کیا، ایک آئیکون کے ساتھ موازنہ ہونا ہی ناقابلِ یقین ہے، میں روزانہ خود کو چٹکی کاٹ کر یقین دلاتی ہوں کہ کیا یہ سچ ہے، میرا ردعمل کچھ ایسا ہوتا ہے کہ کیا؟ کیا آپ واقعی سنجیدہ ہیں؟کرسٹل ڈی سوزا نے مزید بتایا کہ میری والدہ یہی کہا کرتی ہیں کہ میں کرینہ کپور جیسی لگتی ہوں، کیا سب نے میری ماں کی بات سن لی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں