ٹوبہ میں حادثہ و کرنٹ لگنے سے2افراد جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے چک 298گ ب، کھیکھا روڈ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ۔ حادثہ تیز رفتاری اور شدید دھند کے باعث کراسنگ کے دوران پیش آیا، جہاں ایک موٹر سائیکل سوار رکشے سے ٹکرا گیا۔حادثے کے نتیجے میں 17 سالہ حمزہ ولد عبد الستار شدید زخمی ہو گیا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے عملے نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی کارروائی کی اور نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دیا۔ نواحی علاقے چک نمبر 662/3 گ ب میں واقع ایک پولٹری فارم میں کام کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں 16 سالہ نوجوان حسنین ولد سخاوت کو اچانک بجلی کا کرنٹ لگ گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو اہلکاروں نے نوجوان کے وائٹل سائنز چیک کیے جو نِل پائے گئے، جس کے بعد تقریبا دس منٹ تک سی پی آر کی گئی تاہم جان بحال نہ ہو سکی، بعدازاں متاثرہ نوجوان کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال پیرمحل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کے انتقال کی تصدیق کر دی، واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں