چیئرمین پامرا احمد سعید کی انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے ہیڈ آفس آمد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب ایگری کلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی (PAMRA) کے چیئرمین ملک احمد سعید کی انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے ہیڈ آفس آمد’ گروپ لیڈر رانا ایوب اسلم منج’ صدر میاں آصف اسلم’ سینئر نائب صدر حاجی محمد سعید’ نائب صدر خواجہ شاہد حمید’ جنرل سیکرٹری چوہدری محمود رحمانی’ جوائنٹ سیکرٹری محمد عبیداللہ’ فنانس سیکرٹری فرحان حیدر اور محمد سلیم چھما ں اور دیگر عہدیداروں کا ملک احمد سعید کا پرتپاک استقبال ‘ عہدیداروں نے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور انہیں غلہ منڈی کی مختلف گلیوں کا وزٹ کرایا’ اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد اظہر کمبوہ بھی موجود تھے’ گروپ لیڈر رانا ایوب اسلم منج’ صدر میاں آصف اسلم’ جنرل سیکرٹری چوہدری محمود رحمانی اور دیگر عہدیداروں نے انہیں غلہ منڈی میں انکروچمنٹ سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا’ چیئرمین پامرا ملک احمد سعید کو بتایا گیا کہ غلہ منڈی میں انکروچمنٹ کی انتہا ہو چکی ہے’ دکان مالکان نے اپنی دکانوں کے باہر پختہ تجاوزات کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے سامان کی نقل و حمل میں سخت دشواری کا سامنا ہے’ اس کے علاوہ شہر بھر کے چنگ چی رکشے ٹریفک جام کا باعث بنے ہوئے ہیں’انہیں بتایا گیا کہ غلہ منڈی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال ابتر تھی مگر جب سے آپ نے پنجاب ایگری کلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی (PAMRA) کا چارج سنبھالا ہے دیگر غلہ منڈیوں کی طرح ہماری غلہ منڈی کے مسائل بھی تیزی سے حل ہو رہے ہیں جس کیلئے ہماری پوری ٹیم آپ کو اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہے’ عہدیداروں نے کہا کہ ہماری دوسری’ تیسری نسل غلہ منڈی میں کاروبار کررہی ہے’ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ غلہ منڈی میں جگہ کم پڑ چکی ہے’ ٹریفک کے مسائل کی وجہ سے سامان کا پہنچا مشکل ہوتا جا رہا ہے’ ہماری گزارش ہے کہ ہماری غلہ منڈی کو بائی پاس کے قریب کھلی جگہ پر منتقل کر دیا جائے جہاں پر سامان کی ترسیل آسانی کے ساتھ کی جا سکے’ چیئرمین (PAMRA) ملک احمد سعید نے غلہ منڈی کے مسائل اطمینان سے سنے اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد اظہر کمبوہ سے انکروچمنٹ ختم نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کیا’ انہوں نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد اظہر کمبوہ سے کہا کہ آپ انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے عہدیداروں کے ساتھ بیٹھ کر غلہ منڈی کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کیلئے تجاویز تیار کریں اور 15 جنوری تک مجھے لاہور میں رپورٹ کریں تاکہ چیف منسٹر کے وژن کے مطابق منڈی کے مسائل کو حل کیا جا سکے’ انہوں نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد اظہر کمبوہ سے کہا کہ جن دکان داروں نے اپنی دکانوں کے سامنے انکروچمنٹ کی ہوئی ہے’ اسے فوری طور پر ختم کروایا جائے یا آکشن کے ذریعے یہ جگہ دکاندار خرید لیں’اس موقع پر گروپ لیڈر رانا ایوب اسلم منج’ صدر میاں آصف اسلم’ جنرل سیکرٹری چوہدری محمود رحمانی نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ چیف منسٹر مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں ترقیاتی کاموں کے جو جال بچھائے ہیں تاجر برادری انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے’ اس موقع پر چیئرمین (PAMRA) ملک احمد سعید نے غلہ منڈی کی دو سڑکوں کو فوری تعمیر کرنے کے آرڈر بھی جاری کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں