فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہرسندھو نے کہاہے کہ پی ٹی آئی مزاکرات کے نام پر پارلیمنٹ کی رخصتی چاہتی ہے جس میں وہ کامیاب نہیں ہوگی – پار لیمنٹ مدت بھی پوری کرے گی اوربانی سمیت قومی مجرم رہابھی نہیں ہونگے۔ پی ٹی آئی 2 دھڑو ں میں تقسیم ہوچکی ہے ایک مفاہمتی اورایک مزاحمتی دھڑا ہے اس کا صفحہ پھٹ چکاہے کوئی متحد اور متفق نہیں نہ کوئی ایک بھی پارٹی موقف پیش کر سکتا ہے اس لئے مزاکرات ممکن نہیں-ان کاکہناتھاکہ حکومت سیاسی تنا کم کرکے معاشی استحکام چاہتی ہے جس میں وہ کافی حدتک کامیاب ہوچکی ہے-انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی25 سالہ سیاست میں فساد۔جلاگھیرا اورمخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات اور اداروں کے خلاف سازش کے علاوہ ملک اورقوم کی بہتری کے لیے کوئی کارنامہ نہیں میاں نواز شریف ۔مریم نواز شریف سمیت مسلم لیگ ن کے رہنماں کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کرنے والے آ ج سچے مقدمات میں گرفتارہیں جوکہ مکافات عمل ہے اب رہائی کے لیے ایک دھڑا منت سماجت کرنیلگا ہے اورایک دھڑامزاحمت چاہتاہے انہوں نے کہاکہ ہم کام کرنے والے ہیں ملک کوبدنام کرنے والے نہیں آ ج دنیابھرمیں پاکستان کی عزت ہے وزیراعظم میاں شہباز شریف اورفیلڈمارشل عاصم منیرکو ہرسطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جبکہ بانی جب وزیراعظم تھے توان کی کوئی فون کال بھی نہیں سنتاتھا-




