سرگودہا(بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن محمد اختر ملک نے لیبر ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ محکموں کے ہمراہ کینو فیکٹریوں کے اچانک دورے کیے۔ کارروائی کے دوران مختلف فیکٹر یو ں کا معائنہ کیا گیا۔دورانِ معائنہ تاج انٹرنیشنل کینو فیکٹری اور حبیب الرحمٰن اینڈ کمپنی میں بچوں سے جبری مشقت کروائے جانے کی تصدیق ہوئی۔ موقع پر کم عمر بچے مشقت کرتے ہوئے پائے گئے، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سرگودہا نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں چائلڈ لیبر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں سے مشقت کروانے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف آئندہ بھی سخت اقدامات جاری رہیں گے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں متحرک رہتے ہوئے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ بچوں کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔




