جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات اسلامک لائرز فورم اور وکلا اتحاد گروپ کے حمایت یافتہ امیدواران کے مابین ون ٹو ون کانٹے دار مقابلہ ہو گا،870 مرد/خواتین وکلا حق رائے دہی استعمال کریں گئے،چیئرمین الیکشن بورڈ کے فرائض میاں ظفر اقبال ایڈووکیٹ،ممبران الیکشن بورڈ چوہدری عتیق الرحمن مان ایڈووکیٹ، چوہدری نوید گجر ایڈووکیٹ، عبدالرحمن ایڈووکیٹ سرانجام دیں گئے،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات سال برائے 2026/27 کیلئے تیاریاں مکمل ہو چکی ہے 870 مرد/خواتین وکلا حق رائے دہی استعمال کریں گے اور نئے صدر و جنرل سیکرٹری کا چنائو کریں گئے بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے اسلامک لائرز فورم کے حمایت یافتہ امیدوار برائے صدر عارف خان ایڈووکیٹ،وکلا اتحاد کے حمایت یافتہ امیدوار برائے رائے قذافی کھرل ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر اسلامک لائرز فورم کے حمایت یافتہ امیدوار مہر گلباز طارق لڑکا ایڈووکیٹ اور وکلا اتحاد گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار وقار عظیم گوریجہ کے مابین ون ٹو ون کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے سیئنر نائب صدر کی سیٹ پر اسلامک لائرز فورم کے شعبان بودلہ ایڈووکیٹ،وکلا اتحاد گروپ کے چوہدری اکرم گجر ایڈووکیٹ،نائب صدر کی سیٹ پر ندیم اقبال ایڈووکیٹ اور رانا شاہد محمود ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر شاہد محمود سکھیرا ایڈووکیٹ اور خالد جاوید بھٹی ایڈووکیٹ،فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر شفیق ساجد کاٹھیا ایڈووکیٹ اور طارق خورشید اعوان ایڈووکیٹ،لابریرین کی سیٹ پر میڈم عاصمہ تفسیر شاہ ایڈووکیٹ، شرجیل اصغر ایڈووکیٹ اور آڈیٹر کی سیٹ پر اسلامک لائرز فورم کے حمایت یافتہ امیدوار سید اکرم حسین شاہ ایڈووکیٹ اور وکلا اتحاد گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار مدثر حسین بھٹی ایڈووکیٹ کے مابین مقابلہ ہو گا یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ صدرات کیلئے امیدواران کے مابین ٹگرا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا،جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر اسلامک لائرز فورم کے حمایت یافتہ امیدوار مہر گلباز طارق لڑکا کو واضح اکثریت حاصل ہے لیکن وکلا اتحاد کے حمایت یافتہ امیدوار وقار عظیم گوریجہ بڑا اپ سیٹ کر سکتے ہیں یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بار ایسوسی ایشن کی ممبر شپ حاصل کرنیوالے ینگ وکلا امیدوران کی کامیابی میں اہم رول ادا کریں گئے جن کی حمایت حاصل کرنے کیلئے دونوں گروہوں کے امیدواران جوڑ توڑ میں مصروف ہے دونوں گروہوں کے امیدواران اپنی اپنی جیت کیلئے کافی پر امید دکھائی دیتے ہیں یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سابقہ 3 سالوں سے اسلامک لائرز فورم کے حمایت یافتہ امیدواران ہی بار ایسوسی ایشن کی صدر اور جنرل سیکرٹری شپ کر رہے ہیں،سالانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے میاں ظفر اقبال ایڈووکیٹ چیئرمین الیکشن بورڈ،چویدری عتیق الرحمن مان ایڈووکیٹ،چویدری نویدِ احسن گجر ایڈووکیٹ،عبدالرحمن ایڈووکیٹ ممبران الیکشن بورڈ کے فرائض سر انجام دیں گئے،کون بنے گا بار کا سلطان اور فتح کا تاج کس کے سر پر سجے گا فیصلہ 10 جنوری 2026 کو ہونیوالے الیکشن میں ہو گا۔




