فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سال 2026 کو ”ایئر آف یوتھ”کا سال قرار دیا ہے اسی مقصد کے پیش نظرڈویژنل انتظامیہ نے ڈویژن لیول پر3 ماہ کا کھیلوں کی سرگرمیوں کاجامع شیڈول ترتیب دے دیا ہے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے بتایا کہ پہلے کوارٹر میں مارچ 2026 تک کرکٹ،ہاکی،فٹبال،ٹیبل ٹینس،سائیکل ریلی،مارشل آرٹس،چس،کراٹے کے مقابلے منعقد ہونگے۔کمشنر نے دیگر اضلاع کو بھی مکمل پلان فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے نیشنل گیمز کراچی میں ڈویژن کی نمائندگی کرکے 200 کے قریب میڈلسٹ کی حوصلہ افزائی کا بھی فیصلہ کیا۔کمشنر نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں میں نوجوانوں کو شرکت کے بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں۔دریں ثنائ۔ فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن معیاری علاج اب عوام کی دہلیز پرکی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کا سرکاری ہسپتالوں کی انسپکشن کا عمل جاری ہے۔انہوں نے الائیڈ ہسپتال ون کا دورہ کیا اور ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت، علاج معالجہ بارے دریافت،مشینری کے فعال ہونے کو چیک اور ادویات ہسپتال سے ملنے کے بارے میں تصدیق کی۔انہوں نے مریضوں کے لواحقین سے گفتگو بھی کی اور کہا کہ ہسپتال کو شکایت فری بنانا ترجیح ہے۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی کا اعلی معیار برقرار رکھنے کی تاکید کی جبکہ واش رومز میں بھی پانی کی موجودگی اورصفائی چیک کی۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی جدید،معیاری اور تیز رفتاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے انسپکشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فہیم یوسف بھی موجود تھے۔دریں ثنائ۔ فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور سے45ویں مڈکیریئر مینجمنٹ کورس نیپا اسلام آباد کے زیرتربیت افسران نے کمشنر آفس میں ملاقات کی۔کمشنر نے زیرتربیت افسران کا خیر مقدم کیا اور ڈویژن کی تاریخی وجغرافیائی،ثقافتی وصنعتی پہلوئوں سے آگاہ کیا۔کمشنر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈویژن میں عوامی بہبود کے اقدامات پر بریفنگ دی۔انہوں نے فیصل آباد شہر میں جاری تعمیر وترقی سے آگاہ کیااور بتایا کہ شہر کی80شاہرات پر مرحلہ وار مرمت وبحالی،سٹریٹ لائٹس فعال،لین مارکنگ،کروو سٹونز پینٹ کا کام جاری اور40سے زائد روڈز مکمل کرلئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد کے کلچر کو اجاگر کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں اس ضمن میں میرا سوہنا فیصل آباد کے تحت ایونٹس بھی منعقد کئے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایف ڈی اے سٹی میں ساندل کلب قائم کیا جارہا ہے جو آئندہ 4 سے پانچ ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔کمشنر نے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی میں تاجروں وصنعتکاروں کے لئے دستیاب سہولیات اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔کمشنر نے بتایا کہ ڈویژن بھر کی ہیلتھ فسیلیٹز میں طبی سہولیات کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پبلک سکولوں کے قیام میں وسعت لائی جارہی ہے اور گزشتہ دو ماہ میں دو نئے کیمپس قائم کئے گئے ہیں جبکہ مزید کیمپسز کے قیام کے لئے اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے انسداد تجاوزات اپریشن،ستھراپنجاب پروگرام،پینے کے پانی کی کمی کو دور کرنے کے میگا پراجیکٹس پرپیشرفت،فیصل آباد چنیوٹ روڈ کی تعمیر کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے ڈسٹرکٹ ٹیمز کی ورکنگ جاری ہے اور ٹائون کی سطح پر کمشنر آفس کے افسران بطور مانیٹر مقرر ہیں۔کمشنر نے زیرتربیت افسران کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔اس موقع پر یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔گروپ لیڈر نے معلوماتی پریزینٹیشن پر کمشنر کا شکریہ اداکیا




