پولیس ناکام،ڈاکے عام،آج پھر73مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید73وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات ، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا’ درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز دکھا کر4خواتین اور 5نوجوانوں کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ 8ج ب شہباز نگر کے راحیل کی بیٹی (ش) کو نامعلوم، جڑانوالہ کے علاقہ علی ٹائون کے افضل کی اہلیہ (ش) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان، بلوچنی کے علاقہ 57ر۔ب کے امیر علی کی ہمشیرہ (ص) کو ملزمان نیامت علی وغیرہ،نئی سمندری کے عرفان کی اہلیہ (الف) کو بچے سمیت نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا’ منصور آباد کے علاقہ صدیق اکبر ٹائون کے اویس کا بھائی عادل، نشاط آباد کے علاقہ6ج ب کے جمیل کا بھائی سفیان اور ملت ٹائون کے علاقہ شادمان کالونی کی رخسانہ بی بی کا شوہر واحد گھر سے ڈیوٹی پر گئے واپس نہ آئے ‘ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ پیپلزکالونی کے علاقہ چھوٹی ڈی گرائونڈ کے قریب حانی مارٹ پر آنے والے 3مسلح ڈاکوئوں نے مالک وملازمین کو یرغمال بنا کر ڈیڑھ لاکھ نقدی’ موبائل فونز اور جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی ڈی وی آر بھی لے گئے۔ نیو سول لائن کے سلمان مرتضیٰ سے ڈیڑھ لاکھ وفون، الائیڈ ہسپتال کے قریب احسان سے30ہزار وفون، گلفشاں کالونی کے محمد علی کے گھر سے قیمتی سامان چوری، غلام محمد آباد کے سید تنزیل سے موٹر سائیکل نقدی و فون، مدینہ آباد کے افضال کی دکان سے27موبائل فونز چوری، ہیون ولاز کے عمر فاروق سے22ہزار و فون، سول کوارٹر کے عبدالغفار سے15ہزار و فون، رضا آباد کے فیضان سے نقدی وفون، مدینہ آباد کے عامر سے نقدی وفون چھین لیا، پیپلز کالونی نمبر1کے ناصر محمود کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان چور لے اڑے’ مسلم ٹائون کے قریب اقبال سے 95ہزار، حاجی آباد کے بشارت علی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی وفون، قاسم آباد کے شاویز علی سے 48ہزار، منصور آباد کے عمر فاروق سے30ہزار وفون، کینال روڈ ٹھٹھہ پل کے قریب عمران سے 1لاکھ 13ہزار وفون، نصراللہ چوک کے ارشد سے35ہزار و فون چھین لیے، میراں والا بنگلہ کے رمضان علی سے نقدی وفون، 53ج ب کے عبدالستار کے بیٹے سے نقدی وفون چھین لیا، سرگودھا روڈ بائی پاس چوک کے قریب محمد علی سے نقدی وفون، نلکہ کوہالہ کے قریب بشیر حسین سے نقدی وفون، ملت ٹائون کے علی حسن سے 40ہزار وفون، ڈائیوو روڈ پر شاہد حسین سے5ہزار وفون، بھائی والا کے قریب نبیل سے 60ہزار، بھائی والا روڈ پر سعید اختر سے ڈیڑھ لاکھ وفون چھین لیے، 118ر۔ب کے طاہر کے گھر کا صفایا کر دیا، 118ر۔ب کے اطہر عباس کی حویلی سے مویشی چوری، 293ر۔ب کے ظہور کے گھر سے اڑھائی لاکھ نقدی وفون، 61ج ب کے قریب اسامہ سے 22ہزار وفون، لال ملز چوک میں نعمان علی کی دکان سے 340بنڈل کپڑا چوری، چناب چوک کے قریب طارق سے 6ہزار وفون، منصور آباد کے کاشف کی کتاب سے لاکھوں کا سامان چوری، گلگشت کالونی کے ذوالنورین سے ڈیڑھ لاکھ وفون، 270ر۔ب کے منور کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چوری، جڑانوالہ کے محمود احمد سے ڈیڑھ لاکھ، سبزی منڈی کے قریب فیضان سے 75ہزار وفون، جڑانوالہ روڈ پر عدیل سے 75ہزار وفون، 209ر۔ب کے عظیم سے 2لاکھ وفون، 209ر۔ب کے فیسکو دفتر سے سامان چوری، 239ر۔ب کے حیدر سے 40ہزار، آفتاب ٹائون کے صدی احمد سے جھپٹا مار کر فون، 61گ ب کے فیاض سے 60ہزار وفون، 64گ ب کے ذیشان سے 92ہزار وفون، 633گ ب کے عرفان سے ڈیڑھ لاکھ، 629گ ب کے امانت علی کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، 89گ ب کے عمران سے 70ہزار وفون، 378گ ب کے شکور اور اس کی اہلیہ سے 14لاکھ کے زیورات نقدی وفون،638گ ب کے ندیم سے98ہزار وفون، 193ر۔ب کے عامر سے35ہزار وفون، 76ر۔ب کے سکندر علی سے 35ہزار وفون، 266ر۔ب کی رابعہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، 72ر۔ب کی سدرہ بی بی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، ملکی و غیر ملکی کرنسی لوٹ لی گئی، 392گ ب کے یاسر کے ڈیرہ سے سامان چوری،608گ ب کے عابد کے گھر کا صفایا کر دیا، 511گ ب کے یاسین کے گھر سے بکرے، 491گ ب کے اقبال سے نقدی وفون، 497گ ب کے ولید سے سوا لاکھ، 202گ ب کے خوشی محمد سے ایک لاکھ وفون چھین لیا اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و زور لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں جھنگ روڈ کے بشیر احمد، افغان آباد کے شفیق، فیصل پارک سے عامر شہزاد، 8ج ب کے کامران، احسان پورہ کے قاسم علی، مراد کالونی کے ذیشان، رشید پارک کے انس،قصبہ تاندلیانوالہ کے اشرف اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں