ترقیاتی منصوبوں پر یکساں عملدرآمد کیا جا رہا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ہائوسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب نورالامین مینگل نے اعلی سطحی اجلاس کے دوران ڈویلپمنٹ اٹھارٹیز کی سالانہ کارکردگی کاجائزہ لیا اور ڈیجیٹل اصلاحات کے نفاذ کے حوالے سے فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) کی کارکردگی کو سراہا جس کے تحت جائیدادوں کے اونر شپ کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے رئیل ٹائم اجرا کے حوالے سے ایف ڈی اے نے پنجاب بھر کی ڈویلپمنٹ اٹھارٹیز میں سبقت حاصل کی ہے۔ سیکرٹری ہائوسنگ پنجاب نور الامین مینگل نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبہ کے تمام اضلاع میں عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں پر یکساں عملدرآمد کیا جا رہا ہے تاکہ منظم اور پائیدار شہری ترقی کو یقینی بنایا جا سکے اس سلسلے میں ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کا ترقیاتی کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایف ڈی اے کی طرف سے جائیدادوں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کرکے اسے پنجاب اربن لینڈ سسٹم انحاسمنٹ (PULSE) سے منسلک کر دیا گیا ہے جو کہ شفافیت کی جانب اہم قدم ہے جبکہ سال 2025 میں دیگر کامیابیوں کے ساتھ تیز رفتار عوام ریلیف کے لئے آن لائن سروسز فراہم کی جا رہی ہیں جن کے تحت 9685 پی ایس آئی ڈیز کے ذریعے 48 کروڑ 58لاکھ روپے کی وصولی، جائیدادوں کی کمرشلائزیشن کے حوالے سے جی آئی ایس (GIS) کے ذریعے کمرشل روڈز کی نشاندہی کر کے 31 کروڑ روپے کا ریونیو، ہائوسنگ سکیموں میں یوٹیلٹی سائٹس کی فروخت سے 15 کروڑ روپے کی اضافی آمدن، ایف ڈی اے کمپلیکس کی سولرائزیشن، G2P اور G2G آن لائن ادائیگیوں کے نظام کا نفاذ، ہائوسنگ سکیموں کی قانونی حیثیت کے بارے میں معلومات کی ویب سائٹ پر فراہمی، ناجائز تعمیرات، تجاوزات اور غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف بھرپور آپریشن قابل ستائش اقدام ہیں۔ سیکرٹری ہائوسنگ پنجاب نے کہا کہ اس ڈیپارٹمنٹ کے تحت تمام اداروں کی سروسز کے معیار کو مزید بنانا ااولین ترحیج ہے جس کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے محکمانہ سروسز درخواست گزاروں کے گھروں تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے افسران کوہدایت کی کہ وہ نئے تقاضوں سے ہم آہنگ تیزرفتار شہری ترقی کے لئے تمام تر انتظامی مشینری کو فعا ل اور اپنی استعداد کار میں اضافہ کریں جوکہ موجودہ پنجاب حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کی احسن تکمیل کے لئے ناگزیر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں