عابدبن نذیر کا دورہ فیصل آباد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر عابد بن نذیر نے ضلعی واٹر لیبارٹری پاکستان کونسل آف ریسرچ واٹر ریسورسز فیصل آباد کا دورہ کیا اور لیبارٹری کے انٹرو منٹ اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ واٹر کوالٹی فیصل آباد ویسٹ واٹر ٹیسٹنگ کے لئے انڈسٹری سے تعاون کرے گی اور تمام واٹر ٹیسٹ کی سہولت مہیا کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ واٹر کوالٹی لیبارٹری جڑانوالہ روڈ پر نزد الیکشن کمیشن آفس واقع ہے جہاں پانی کے تمام مسائل کے حل کے لئے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں