شاہین آفریدی کا آئندہ ہفتے سے بولنگ شروع کرنیکا اعلان

لاہور (سپورٹس نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آئندہ ہفتے سے بولنگ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)فرنچائز لاہور قلندرز کی تقریب کے دوران شاہین آفریدی نے کہا کہ انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔ سوجن ہے، وہ ٹھیک ہوجائے گی، میرا ری ہیب چل رہا ہے، پی سی بی ٹیم کام کر رہی ہے، آئندہ ہفتے بولنگ شروع کردوں گا۔ایک سوال کے جواب میں فاسٹ بولر نے کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ بابر اعظم ہر میچ میں ففٹی کریں، پاکستان نے گزشتہ ایک عرصے میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے انہوںنے کہاکہ لاہور قلندرز نے ملک بھر میں ٹرائیلز کیے۔، ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا میں سیریز کھیلنے کا فائدہ ہوگا، کھلاڑی کی ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے ملک کے لیے اچھا کھیلیں۔شاہین آفریدی نے کہا کہ میں نے کوچز سے فیڈ بیک لیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں