اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن کے رینکنگ میں ٹاپ پر آگئے۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن نے مڈل ایسٹ اور افریقا زون کی رینکنگ جاری کی ہے۔ عثمان خان ایونٹنگ میں مڈل ایسٹ اور افریقا زون میں ایک بار پھر نمبر ون پوزیشن پر آگئے۔انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن کی رینکنگ میں کل 6 ایونٹنگ زونز ہیں۔




