لوگ کہتے ہیں میں کاجول جیسی لگتی ہوں، نمرہ شاہد

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد کا کہنا ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ میں بھارتی اداکارہ کاجول جیسی نظر آتی ہوں۔اداکارہ نمرہ شاہد نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے بھارتی اداکارہ کاجول کے ساتھ اپنے موازنے پر کہا کہ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ میں کاجول سے مشابہت رکھتی ہوں۔نمرہ شاہد نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ کاجول سے میرا موازنہ کیا جاتا ہے تو یہ میرے لیے تعریف ہے یا نہیں لیکن ادکار کے لیے اچھی بات ہے کہ میری آنکھوں سے میرے تاثرات کا اظہار ہوتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے حالیہ ڈرامے میں دیکھ کر لوگ زیادہ یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ لڑکی کاجول میں ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ ڈراموں میں کام کرنے کا زبردست تجربہ رہا ہے اور لوگوں نے بھی میرے اداکاری کو سراہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں