صبا قمر کے قانونی نوٹس کے بعد صحافی نے معافی مانگ لی

کراچی (شوبز نیوز) صحافی نعیم حنیف نے اداکارہ صبا قمر کے خلاف توہین آمیز بیانات دینے پر قانونی نوٹس ملنے کے بعد باضابطہ معافی مانگ لی ہے۔حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کیے گئے ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے نعیم حنیف نے تسلیم کیا کہ ان کے بیانات غلط تھے، انہوں نے کہا کہ میں نے جو بیان دیے وہ جھوٹے تھے اور میں صبا قمر سے معذرت خواہ ہوں۔انہوں نے اپنے بیانات سے ہونے والے دکھ اور تکلیف پر افسوس کا اظہار کیا۔نومبر 2025 میں صحافی نعیم حنیف نے اپنے یوٹیوب چینل پر صبا قمر کے خلاف توہین آمیز دعوے کیے تھے اور الزام لگایا تھا کہ وہ لاہور کے والٹن علاقے میں ایک نامعلوم شخص کی فراہم کردہ گھر میں رہتی تھیں۔اداکارہ صبا قمر نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی تھی، اداکارہ نے پوڈ کاسٹ کا اسکرین شاٹ انسٹاگرام پر شیئر کیا اور دعووں کوبے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا تھا۔یہ معافی صبا قمر کی جانب سے صحافی کے خلاف100ملین روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کے بعد سامنے آئی ہے، صبا قمر نے4نومبر کو قانونی کارروائی کیا تھا جسے انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی۔اپنی پوسٹ میں، اداکارہ نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنی سالمیت پر سوال اٹھانے والے توہین آمیز بیانات کے خلاف کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں