ٹیلر سوئفٹ کی ایک بار پھر میوزک چارٹس پر حکمرانی

لاس اینجلس (سپورٹس نیوز) عالمی شہرت یافتہ پاپ سٹار ٹیلر سوئفٹ نے ایک بار پھر میوزک چارٹس پر اپنی حکمرانی ثابت کر دی۔ٹیلرسوئفٹ کے تازہ البم لائف آف آ شوگرل کا لیڈ سنگل دی فیٹ آف اوفیلیا بل بورڈ ہاٹ 100 پر نویں ہفتے بھی پہلی پوزیشن پر برقرار رہا جو ان کے کیریئر کا اب تک کا سب سے طویل نمبر ون گانا بن گیا ہے۔یہ کامیابی ٹیلر سوئفٹ کے 2022 کے مشہور گانے اینٹی ہیرو کا ریکارڈ بھی توڑ گئی ہے جو آٹھ ہفتوں تک چارٹ پر سرفہرست رہا تھا،اس نئے سنگِ میل کے ساتھ ٹیلر سوئفٹ بل بورڈ ہاٹ 100 کی تاریخ میں سب سے زیادہ نمبر ون ہٹس رکھنے والے فنکاروں میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر چکی ہیں۔دی فیٹ آف اوفیلیا اب بلینک سپیس، شیک اِٹ آف اور کروئل سمر جیسے مشہور گانوں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے، تاہم یہ گانا ان کے کیریئر کا سب سے دیرپا چارٹ ٹاپر ثابت ہو رہا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گانے کا چارٹ پر سفر غیر معمولی رہا، وقتی تنزلی کے بعد دی فیٹ آف اوفیلیا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں