میاں منان کی سوشل میڈیا پر انتقال کی جھوٹی خبرچلا دی گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان کی سوشل میڈیا پر انتقال کی جھوٹی خبر چلادی گئی جس سے ان کے گھرپر لوگوں کاتانتابندھ گیاجبکہ ملک بھرسے میاں عبدالمنان اوران کے بیٹے میاں عرفان منان کومسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماں سمیت ان کے دوستوں کے فون آ تے رہے جس سے پوراخاندان ذہنی پریشانی اور دبا کاشکارہوگیا-میاں عبدالمنان کے بیٹے اوراین اے 101 سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان کووضاحت اور لوگوں کومطمئن کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر خصوصی بیان جاری کرنا پڑا جس میں انہوں نے کہا کہ ان کے والدمیاں عبدالمنان سے متعلق سوشل میڈیا پر انتقال کی خبرجھوٹ پرمبنی ہے وہ خیر وعافیت سے ہیں ہم نے گھٹیا حرکت کرنے والے شخص کی تلاش اورقانونی کارروائی کے لیے نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی میں شکایت درج کروادی ہے بہت جلدملزم بے نقاب ہوجائے گا اور اسے قانون کے مطابق سزاملے گے-انہوں نے کہاکہ ان کے خاندان عزیز واقارب اور حلقہ احباب کو پریشانی میں مبتلا کرنے والا گھٹیا اور اخلاقیات سے عاری ہے-جھوٹی اوربے بنیادخبر سے انہیں شہر اورملک بھرسے پریشانی کا سامنا کرناپڑا-انہوں نے کہاکہ زندگی اورموت اللہ تعالی کے اختیار میں ہے سیاسی مخالفین اس قسم کی حرکتوں سے کچھ حاصل نہیں کرسکتے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں