فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھمرہ سے ستیانہ روڈ پر ڈائیورشن سٹاپ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا، حادثے کا مرتکب ڈرائیور کار سمیت فرار ہو گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 گ ب کا رہائشی 26سالہ تنزیل بشارت ولد بشارت علی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ جھمرہ سے ستیانہ روڈ پر واقع ڈائیورشن سٹاپ کے قریب پہنچا تو عقب سے آنیوالی تیز رفتار کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو تنزیل بشارت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا، تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب کار ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔




