اے سی شاہ پور کی غیرقانونی آئل ایجنسیوں کیخلاف کاروائی

سرگودہا (بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شاہپور ڈاکٹر عابد ممتاز خان سیال نے شاہپور میں غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی۔ دو روزہ کریک ڈاون کے دوران تقریباً تمام غیر قانونی آئل ایجنسیاں سیل کر دی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر شاہپور نے بتایا کہ کارروائی کے دوران متعدد آئل ایجنسیاں لائسنس کے بغیر کام کرتی پائی گئیں جبکہ بعض مقامات پر حفاظتی انتظامات نہ ہونے اور ذخیرہ اندوزی کی بھی نشاندہی ہوئی۔ قواعد کی خلاف ورزی پر موقع پر ہی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ڈاکٹر عابد ممتاز خان سیال نے واضح کیا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں مسلسل نگرانی رکھی جائے تاکہ دوبار خلاف ورزی نہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں