ملک بھر میں شدید سردی کی لہر

اسلام آباد (بیوروچیف) ملک بھر میں کڑاکے کی سردی، سکردو میں سب سے زیادہ درجہ حرارت منفی 12ریکارڈ کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شدیدسردی کی لہر سے موسم ٹھنڈاٹھارہوگیا، ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 12ریکارڈ گیا،استور میں منفی 11 ،ہنزہ میں منفی 8 اورگلگت میں منفی 6ریکارڈ کیا گیا،کوئٹہ میں منفی 3،مری اورایبٹ آبادمیں منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔لاہور،ملتان ،بہاولپور،سکھر ،دادود،نوابشاہ میں درجہ حرارت 5اورحیدرآبادمیں 7 ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، شہید بینظیرآباد، دادو، لاڑکانہ، ٹنڈوجام، موہنجوداڑو اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند متوقع ہے۔خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان ہے، پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، بنوں، کرک، لکی مروت، ڈی آئی خان اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سردی متوقع ہے۔ سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، ساہیوال، خانیوال، فیصل آباد، جھنگ، لیہ، بھکر، نورپور تھل، ڈی جی خان، راجن پور، شورکوٹ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولنگر، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں درمیانی سے شدید دھند کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں