بار ایسوسی ایشنز الیکشن کیلئے میدان لگ گیا

فیصل آباد /جڑانوالہ(سٹاف رپورٹر /نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن برائے 2026-27ء کیلئے میدان سج گیا، پولنگ شام 5بجے تک جاری رہے گی’ 4089ووٹرز اپنا حق رائے استعمال کرینگے’ مرد وکلاء ضلع کچہری میں واقع قائداعظم ہال اور خواتین ووٹرز کیانی ہال میں اپنا حق رائے دہی استعال کر رہی ہیں۔ پولنگ کے عمل کو پُرامن’ شفاف اور سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے 2400 سے زائد پولیس کے افسران وجوانوں نے اپنی ڈیوٹیاں سنبھال لیں جبکہ ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن کے الیکشن کے موقع پر ضلع کچہری کے راستوں کو بند کر کے متبادل روٹس پر ٹریفک کو رواں دواں کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدر کی نشست پر 8 امیدوار سید نثار علی شاہ ایڈووکیٹ’ خرم اعجاز کاہلوں ایڈووکیٹ’ سردار شاہد حفیظ ڈوگر ایڈووکیٹ’ میاں طارق محمود ایڈووکیٹ’ ملک غلام اصغر ایڈووکیٹ’ رانا اخلاق احمد ایڈووکیٹ’ عامر حیات چیمہ ایڈووکیٹ اور رانا محمد آصف نوید میدان میں ہیں۔ نائب صدر کی سیٹ پر 6 امیدواروں رانا اظہر شبیر احمد خاں ایڈووکیٹ’ سعدیہ اطہر اعوان ایڈووکیٹ’ صوفیہ نواز آرائیں ایڈووکیٹ’ عاطف جمیل پگان جٹ ایڈووکیٹ’ رانا محمد راشد علی خاں ایڈووکیٹ اور مہدی حسن ملک اعوان ایڈووکیٹ’ سیکرٹری بار کی نشست کیلئے 4 امیدواروں رانا علی عابد منج ایڈووکیٹ’ رانا عمر فاروق ایڈووکیٹ’ چوہدری کلیم اﷲ گل ایڈووکیٹ اور میاں محمد عامر نذیر ایڈووکیٹ میں مقابلہ ہے۔ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر چوہدری زبیر احمد تنگ ایڈووکیٹ اور ملک ساجد شکیل ایڈووکیٹ’ فنانس سیکرٹری کیلئے دو خواتین رشیدہ اقبال ایڈووکیٹ اور حافظہ صابرہ نرگس ایڈووکیٹ آمنے سامنے ہیں اور لائبریری سیکرٹری کیلئے 3امیدوار علی سلطان ملک ایڈووکیٹ’ محمد اعظم بلوچ ایڈووکیٹ اور ذیشان شیخ ایڈووکیٹ میں مقابلہ ہے۔ جبکہ وکلاء ووٹرز اپنا حق رائے استعمال کر رہے ہیں۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے الیکشن کے موقع پر ضلع کچہری میں ہوائی فائرنگ’ اسلحہ کی نمائش پر پابندی کیساتھ ساتھ پرائیویٹ اور شرپسند عناصر کا داخلہ بند کر دیا گیا اور کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے ضلع وتحصیل کچہریوں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے 2400 سے زائد پولیس افسران وجوانوں کی ڈیوٹیاں تفویض کی گئیں ہیں جبکہ ڈولفن اور ایلیٹ فورس کے دستے ہی ضلع کچہری کے اردگرد ڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ سی ٹی او ناصر جاوید رانا نے بار کے الیکشن کے موقع پر سکیورٹی پلان جاری کرتے ہوئے ضلع کچہری کو جانے والے راستوں ہلال احمر ہسپتال چوک سے زرعی یونیورسٹی چوک تک ٹریفک کیلئے بند کر دی اور اس کے متبادل سرینا ہوٹل اور ہلال روڈ پر ٹریفک کے متبادل روٹس دیا گیا ہے اور ٹریفک ڈیوٹی کی مانیٹرنگ ڈی ایس پی کرینگے۔ تاہم ٹریفک کی دشواری کیلئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔دوسری جانبجڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کا کون بنے گا سلطان فتح کا تاج کس کے سر پر سجے گا فیصلہ آج ہو گا،اج ہونیوالے سالانہ انتخابات میں اسلامک لائرز الائنس اور وکلا اتحاد الائنس کے حمایت یافتہ امیدواران کے مابین ون ٹو ون کانٹے دار مقابلہ ہو گا،870 مرد/خواتین وکلا حق رائے دہی استعمال کریں گئے،ووٹنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا، انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال 2026/27 کیلئے آج میدان سج گیا ہے نئے صدر اور جنرل سیکرٹری کے چنا کیلئے 870 مرد/خواتین وکلا اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے اسلامک لائرز الائنس کے حمایت یافتہ امیدوار برائے صدر صدر عارف خان ایڈووکیٹ،وکلا اتحاد الائنس کے حمایت یافتہ امیدوار برائے صدر رائے قذافی خاں کھرل ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر اسلامک لائرز الائنس کے حمایت یافتہ امیدوار مہر گلباز طارق لڑکا ایڈووکیٹ اور وکلا اتحاد الائنس کے حمایت یافتہ امیدوار وقار عظیم گوریجہ کے مابین ون ٹو ون کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے سینئر نائب صدر کی سیٹ پر اسلامک لائرز کے شعبان بودلہ ایڈووکیٹ،وکلا اتحاد الائنس کے چوہدری اکرم گجر ایڈووکیٹ،نائب صدر کی سیٹ پر ندیم اقبال ایڈووکیٹ اور رانا شاہد محمود ایڈووکیٹ،جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر شاہد محمود سکھیرا ایڈووکیٹ اور خالد جاوید بھٹی ایڈووکیٹ،فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر شفیق ساجد کاٹھیا ایڈووکیٹ اور طارق خورشید اعوان ایڈووکیٹ،لابریرین کی سیٹ پر میڈم عاصمہ تفسیر شاہ ایڈووکیٹ، شرجیل اصغر ایڈووکیٹ اور آڈیٹر کی سیٹ پر اسلامک لائرز الائنس کے حمایت یافتہ امیدوار سید اکرم حسین شاہ ایڈووکیٹ اور وکلا اتحاد الائنس کے حمایت یافتہ امیدوار مدثر حسین بھٹی ایڈووکیٹ ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ صدرات کیلئے امیدواران کے مابین ون ٹو ون ٹگرا مقابلہ ہو گا،جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر اسلامک لائرز الائنس کے حمایت یافتہ امیدوار مہر گلباز طارق لڑکا کو واضح اکثریت حاصل ہے لیکن وکلا اتحاد الائنس کے حمایت یافتہ امیدوار وقار عظیم گوریجہ بڑا اپ سیٹ کر سکتے ہیں یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بار ایسوسی ایشن کی ممبر شپ حاصل کرنیوالے ینگ وکلا امیدوران کی کامیابی میں اہم رول ادا کریں گئے جن کی حمایت حاصل کرنے کیلئے دونوں گروہوں کے امیدواران جوڑ توڑ میں مصروف ہے دونوں گروہوں کے امیدواران اپنی اپنی جیت کیلئے کافی پر امید دکھائی دیتے ہیں،سالانہ انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے میاں ظفر اقبال ایڈووکیٹ چیئرمین الیکشن بورڈ،چویدری عتیق الرحمن مان ایڈووکیٹ،چویدری نویدِ احسن گجر ایڈووکیٹ،عبدالرحمن ایڈووکیٹ ممبران الیکشن بورڈ کے فرائض سر انجام دیں گئے،ووٹنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا کون بنے گا بار کا سلطان اور فتح کا تاج کس کے سر پر سجے گا اس کا فیصلہ 10 جنوری 2026 کو ہونیوالے الیکشن میں ہو گا۔دوسری جانب پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں پولیس کا کہنا ہے ہوائی فائرنگ پر اور امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں