فیصل آباد میں بھی سینی ٹیشن ٹیکس وصولی کا آغاز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں بھی سینی ٹیشن ٹیکس وصولی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے انڈر سیکشن 42 آف کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت سینی ٹیشن ٹیکس (کوڑا کلیکشن ٹیکس) کی وصول کیلئے شہریوں کو گھروں میں بل بھیجنے شروع کر دیئے ہیں، سینی ٹیشن ٹیکس شہری ودیہی علاقوں میں رہائشی اور کاروباری تمام چھوٹے بڑے یونٹس سے وصول کیا جائے گا۔ ابتدائی مرحلے میں کمرشل صارفین سے سینی ٹیشن ٹیکس وصول کیا جا رہا تھا۔ اب شہری علاقوں میں 5 اور 5 مرلے سے اوپر کے گھروں کو سینی ٹیشن ٹیکس وصولی کیلئے بل بھیجے جا رہے ہیں۔ اس کے بعد 3مرلے کے گھروں سے بھی یہ تیکس وصول کیا جائے گا، اس کے بعد دیہات اور تحصیل سطح کے صارفین سے بھی ٹیکس وصولی کیلئے بل بھیجے جائیں گے، جن کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ شہری آن لائن ایپ کے ذریعے بل کی ادائیگی بھی کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں