آئرلینڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

دبئی (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20ورلڈ کپ کے لیے آئرلینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔کرکٹ آئرلینڈ کے مطابق میگا کرکٹ ایونٹ میں آئرلینڈ ٹیم کے 15رکنی اسکواڈ کی قیادت پال اسٹرلنگ کریں گے۔ کرکٹ آئرلینڈ نے سوشل میڈیا پر ٹیم کا اعلان کے ایک ویڈیو کے ذریعے کیا، جس میں کھلاڑیوں کے نام درج ہیں۔کرکٹ آئرلینڈ کے مطابق آئرلینڈ ٹیم ورلڈ کپ سے قبل متحدہ عرب امارات اور اٹلی کے خلاف دبئی میں سیریز کھیلے گی۔کرکٹ آئرلینڈ کے مطابق آئرلینڈ اور اٹلی میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز 23 جنوری سے ہوگی جبکہ یو اے ای سے 2 میچز 29 اور 31 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں