عائزہ خان کے دبئی میں سیرسپاٹے’ دلکش ویڈیو سامنے آ گئی

دبئی(شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان مصروف شیڈول سے وقت نکال کر شوہر دانش تیمور کے ہمراہ دبئی میں چھٹیاں گزارنے میں مصروف ہیں، اس دوران انہوں نے ڈولفن اور سیل شو سے ایک دلکش ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔عائزہ خان کی جانب سے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ڈولفینیریم میں موجود ہیں، جہاں ایک سیل انہیں پھول پیش کرتا ہے اور بوسہ بھی دیتا ہے۔ اداکارہ اس غیر متوقع لمحے پر خوشگوار حیرت کا اظہار کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ عائزہ خان نے اس سے قبل بھی دبئی میں نئے سال کی تقریبات سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں، جن میں وہ شوہر دانش تیمور کے ساتھ معیاری وقت گزار رہی تھیں۔مداحوں کی جانب سے سیل شو کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں صارفین نے اداکارہ کی معصومیت، خوبصورتی اور انداز کو سراہا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ عائزہ کا شمار پاکستان کی صف اول کی ڈراما اداکاراں میں ہوتا ہے، جنہوں نے چپکے چپکے، جانِ جہاں، میں، کوئی چاند رکھ اور دیگر متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں