اب اپنی اصل عمر کی نظر آنے لگی ہوں، عینا آصف

لاہور(شوبز نیوز)شوبز انڈسٹری کی معروف نوجوان اداکارہ عینا آصف نے اپنی عمر اور ذاتی زندگی سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ اپنی اصل عمر کی نظر آنے لگی ہیں۔ڈرامہ سیریل مائی رے میں شاندار اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والی عینا آصف نے حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب جب ان کی عمر 17 سال ہوچکی ہے تو وہ خود کو اپنی عمر کی محسوس کرتی ہیں تاہم ماضی میں انہیں لگتا تھا کہ وہ اپنی عمر سے زیادہ بڑی دکھائی دیتی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ بچپن میں جب وہ اپنے ہم عمر بچوں کے ساتھ بیٹھتی تھیں تو انہیں محسوس ہوتا تھا کہ وہ اپنی عمر کی نہیں لگتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں