اوزیمپک کے بغیر وزن میں 40کلو کمی۔ اداکارہ نے آزمودہ طریقہ بتا دیا

ممبئی (شوبز نیوز) کرن جوہر ہوں یا پھر کپل شرما یا پھر کوئی اور اداکار، بالی ووڈ میں وزن کم کرنے کے لیے اوزیمپک دوا کا استعمال عام ہوگیا ہے لیکن ایک اداکارہ ایسی بھی ہیں جو ہمیشہ سب سے کچھ الگ کرنا چاہتی ہیں۔حال ہی میں وزن میں حیران کن کمی کرنے والی بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے دوا اوزیمپک کے استعمال کی سختی سے تردید کردی۔سوہا علی خان کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ بھومی نے بتایا کہ میں نے کسی شارٹ کٹ کے بغیر 40کلو سے زائد وزن کم کیا ہے۔اداکارہ بھومی نے مزید کہا کہ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے میں نے تھکادینے والی محنت، مستقل ورزش اور متوازن غذا کا انتخاب کیا اور سختی سے پابند رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں