رحمت ٹاؤن میں کلینک پر ڈاکہ،لیڈی ڈاکٹر اور اسکا شوہر لٹ گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈاکوئوں کے مسلح گروہ کا غلام محمد آباد کے علاقہ رحمت ٹائون میں واقع کلینک پر ڈاکہ، لیڈی ڈاکٹر اور اس کے شوہر کو ہراساں کر کے نقدی، قیمتی موبائل فونز چھین کر لے گئے، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد سی بلاک کے رہائشی ملک شاہد محمود نے بتایا کہ اس کی اہلیہ ڈاکٹری کے شعبہ سے وابستہ ہے اور اس نے رحمت ٹائون ملت کالج روڈ مدینہ آباد میں ماں جی کے نام سے کلینک بنا رکھا ہے دونوں میاں بیوی کلینک پر موجود تھے اور مسلح ڈاکو کلینک میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر میاں بیوی کو ہراساں کرتے ہوئے 1لاکھ 58ہزار روپے کی نقدی اور4قیمتی موبائل فونز چھین لئے اور لیڈی ڈاکٹر کے ہینڈ بیگ میں ڈال کرفرار ہو گئے، ایک ہفتہ قبل بھی نامعلوم چور کلینک کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان لے گئے تھے، تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈاکوئوں کے گروہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں