کیا تیسری عالمی جنگ کی پیشگوئی سچ ہونے جارہی ہے؟

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی جانب سے وینزویلا پر قبضے ایران میں زبردست مظاہرے کے بعد بابا وانگا کی2026ء میں تیسری عالمی جنگ کی پیشگوئی سے متعلق باتیں ہوہی ہیں۔ بڑھتی ہوئی عالمی کشیدگی کے درمیان 2026 کا آغاز ہو چکا ہے، ایران میں اس وقت ہزاروں شہری اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور جہاں تک وینزویلا کا تعلق ہے صدر نکولس مادورو کو امریکا نے اپنی گرفت میں لے لیا ہے اور جس طرح لیا اسے دنیا بھر نے دیکھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں گرین لینڈ کو خریدنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے، جو کہ ڈینمارک کا ایک خود مختار علاقہ ہے جس کی آبادی تقریبا 57,000 ہے، اس طرح کی جغرافیائی سیاسی تنازعات جاری ہیں جس کے باعث بابا وانگا کی کئی پیش گوئیاں درست لگنے لگی ہیں۔ بابا وانگا، مشہور بلغارین نجومی ہیں جنھوں نے 9/11 اور مہلک وبائی مرض کووڈ 19 کی پیش گوئی سمیت بہت سی معروف پیش گوئیاں کر رکھی ہیں۔ قیاس کیا جاتا ہے کہ انھوں نے 2026 میں ہونے والی تیسری عالمی جنگ کے آغاز کے بارے میں ایک پیشین گوئی کی تھی اور انھوں نے 2026 کو “جنگ اور تباہی کا سال قرار دیا۔ 2025 کے دوران اور اب 2026 کی شروعات میں بھی عالمی برادری بڑے ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تنا سے پریشان ہے اور آج دنیا کی موجودہ صورتحال ان خدشات کو مزید بڑھا رہی ہے۔ موجودہ صورتحال میں بابا وانگا کی پیش گوئی کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، لاطینی امریکا، ایران اور یورپ جیسی جگہوں پر دنیا بھر میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات نے ایک بار پھر ان خدشات کو جنم دیا ہے کہ ایک اور عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ خیال رہے کہ حالیہ سب سے بڑی سیاسی کشیدگی میں 3 جنوری 2026 کو امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امریکی فوج نے وینزویلا کے اندر فوجی آپریشن کیا جس کے نتیجے میں صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں