چھٹیوں میں اضافہ

لاہور (بیوروچیف) طلبا کی صحت کی بہتری کیلئے وزیر تعلیم کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے،پنجاب کے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھا دی گئیں۔وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات کا کہنا ہے کہ فیصلہ وزیر تعلیم کے سوشل میڈیا پیج پر عوامی سروے کی بنیاد پرکیاگیا،عوام سے مشاورت کے بعد اب تعلیمی ادارے 19جنوری سے کھلیں گے،فیصلہ موسم کی شدت، طلبا کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔وزیرتعلیم کا کہنا ہے کہ عوامی سروے میں تقریباً 87فیصد افراد نے چھٹیوں میں توسیع کے حق میں رائے دی،تقریباً 13فیصد افراد نے 12جنوری کے حق میں رائے دی۔وزیر تعلیم کے پول میں 19 جنوری کے حق میں 154178 آرا آئیں،سروے میں 24829 ووٹ 12 جنوری کے حق میں کاسٹ ہوئے،تمام سی ای اوز اپنے اپنے اضلاع میں فیصلے کا نفاذ یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں