اہم ملاقات منسوخ

کراچی (بیوروچیف) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات منسوخ ہو گئی، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے سہیل آفریدی سے ملاقات کرنے سے معذرت کرلی۔ سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئیہیں،جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا آج جلسہ ضرور ہوگا، حیدرآباد سے کراچی آنے میں ہمیں ساڑھے 7 گھنٹے لگے،ہمیں جان بوجھ کرکے سنسان سڑکوں پر دھکیلا گیا،یہ لوگ اقتدار کے نشے میں پاگل ہوچکے ہیں،یہاں کے عوام بانی پی ٹی آئی زندہ باد کا نعرہ لگا رہے ہیں، جلسہ تو ہوگا۔ جلسے سے متعلق سندھ حکومت نے خبردارکردیا، وزیربلدیات ناصرحسین شاہ نے کہا باغ جناح وفاق کے پاس ہے اس لیے رسمی کارروائی میں تاخیر ہوئی،آپ جلسہ ایک دوگھنٹے تاخیر سے بھی کرسکتے ہیں۔ وزیرداخلہ ضیالنجار نے بھی خبردار کردیا،کہا جلسہ کرنا ہے تو باغ جناح میں کریں،ہرممکن تعاون کریں گے عوام کو تکلیف پہنچی تو برداشت نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں