ترسیلات زر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

کراچی (بیوروچیف) پاکستان کی ترسیلات زر میں تاریخی بلندی، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں خوش آئند پیش رفت ،بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی تر سیلاتِ زر کا ایک اور ریکارڈ قائم ہوگیا ۔بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ریکارڈ ترسیلات زر حکومت پر بھر پور اعتماد کی عکاس ہے اوورسیزپاکستانیو ں کے بھر پور اعتماد اور ریکارڈ ترسیلات زر پر مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے بتایاکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زردسمبر 2025 میں 3.6 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ مشیر وزیر خزانہ نے کہا کہ دسمبر 2025 میں ترسیلاتِ زر دسمبر 2024 کے 3.1 ارب ڈالر کے مقابلے میں تقریبا 17 فیصد زیادہ رہیں، دسمبر 2025 میں ترسیلاتِ زرنومبر 2025 کے 3.2 ارب ڈالر کے مقابلے میں 13 فیصد اضافہ ہوا ، ریکارڈترسیلات زر کی وجہ سے مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں مجموعی ترسیلات 19.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں مجموعی ترسیلات زر گزشتہ سال کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ ہیں ، مالی سال 2026 میں مجموعی ترسیلاتِ زر 41ارب ڈالر سے تجاوز ہونے کی توقع ہے،سعودی عرب سے پاکستانیوں کی جانب سے سب سے زیادہ 813 ملین ڈالرز کی ترسیلات ہوئیں،دسمبر 2025 میں متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات 726 ملین ڈالر رہیں اوورسیز پاکستانیوں نے برطانیہ سے 560ملین ڈالرز اور امریکا سے 302ملین ڈالرز پاکستان بھیجیے ، مجموعی طور پر دسمبر 2025 میں بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ۔بیرونِ ملک پاکستانیوں کی ملکی معیشت میں مضبوط شمولیت طویل المدتی استحکام، پائیدار ترقی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں