سرکاری محکموں کے آن لائن سسٹمز پر سائبر حملوں کاخدشہ

اسلام آباد (بیوروچیف) سرکاری محکموں کے آن لائن سسٹمز پر سائبر حملوں کے خدشہ کی وجہ سے ایف بی آر نے اپنے اہلکاروں کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بی آر نے افسران اور ملازمین کو صرف رجسٹرڈ ایپلی کیشنز اور سافٹ وئیر استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے تمام ملازموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دفاتر کے کمپیوٹرز پر غیر رجسٹرڈ ایپلی کیشنز استعمال نہ کی جائیں۔ صرف رجسٹرڈ ایپلی کیشنز اور سافٹ وئیر استعمال کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں